خبر رساں ایجنسی اہل بیت (ع) ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق فاکس نیوز سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ وہ ایران کے ساتھ ایک ’’مستقل‘‘ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کے بارے میں اپنے سابقہ دعوؤں کو ایک بار پھر دہرایا اور کہا کہ امریکہ کے آئندہ کسی بھی صدر کو تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
اس ٹیلی فونک انٹرویو میں ٹرمپ نے، جبکہ وہ خود مذاکرات کے دوران دو مرتبہ ایران پر حملہ کر چکے ہیں اور جوہری معاہدے (برجام) سے بھی دستبردار ہو گئے تھے، دعویٰ کیا کہ ان کا طرزِ عمل ایران کی جانب سے بار بار معاہدوں کی پابندی کرنے میں ناکامی پر مبنی ہے۔
ٹرمپ نے ایران پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی بھی نئے معاہدے کو، اس بات سے قطع نظر کہ آنے والے برسوں میں وائٹ ہاؤس میں کون موجود ہو گا، ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنا چاہیے۔
ٹرمپ نے کہا: ’’میں جو کچھ کر رہا ہوں، وہ یہ ہے کہ ایسا انتظام کروں کہ اگر چار، 15 یا 20 سال بعد کوئی نااہل صدر اقتدار میں آ جائے تو بھی ایک ایسا معاہدہ موجود ہو جو مستقل ہو۔
ٹرمپ نے واشنگٹن کی جانب سے تہران میں حکومت کی تبدیلی کی کوششوں کا معاملہ بھی اٹھایا اور دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت اب تک ایران کی قیادت کے متعدد گروپوں کے ساتھ معاملہ کر چکی ہے۔
امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا: اب ہم تیسرے گروپ (قیادت) سے معاملہ کر رہے ہیں؛ لہٰذا اسے ’حکومت کی آخری تبدیلی‘ کہا جا سکتا ہے۔ موجودہ شخصیات ’غالباً... زیادہ معقول‘ ہیں، لیکن ان کے ساتھ مذاکرات کرنا اب بھی مشکل ہے۔
آپ کا تبصرہ